ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی: مسلسل انکاؤنٹر، جو مجرم وہ مرے گا: سوتنتر دیو

یوپی: مسلسل انکاؤنٹر، جو مجرم وہ مرے گا: سوتنتر دیو

Sun, 04 Feb 2018 20:12:59    S.O. News Service

لکھنؤ،04؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یوپی میں تین دن سے جاری مسلسل انکاؤنٹرکے ذریعے ریاست میں سخت قانون اور پولیس کی ایکٹیویشن کا پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔اسی سلسلے میں وزیر سوتنتردیو سنگھ نے کہا ہے کہ اس حکومت میں کسی مجرم کو کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا ہے۔تاہم ایک کے بعد ایک تصادم کے کئی معاملے سامنے آنے پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے حکومت کو ایک بار پھر نوٹس بھیج دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ یوپی میں گزشتہ تین دن میں تقریباََانکاؤنٹر ہوچکے ہیں۔ان میں ایک بدمعاش کو مارا جا چکا ہے جبکہ کئی لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔اس پر سوتنتردیو سنگھ نے کہا ہے کہ اس حکومت میں کسی مجرم کو تحفظ فراہم نہیں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ جو مجرم ہے جو ملزم ہے، وہ مرے گا۔مطلب جو جرم کے زمرے میں آئے گا اس پر قانون مکمل کام کرے گا اور کوئی اس کو تحفظ نہیں دے گا۔وہیں این ایچ آر سی نے حکومت کو نوٹس بھیجتے ہوئے قانون ونظام برقراررکھنے کے لئے تصادم کو فروغ دینے پر جواب مانگا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 21 نومبر کو کمیشن نے حکومت سے انکاؤنٹر کی بڑھتی ہوئی تعداد پر جواب طلب کیا تھا۔مارچ 2017 سے نوٹس بھیجے جانے تک 433تصادم کے واقعات سامنے آئے تھے۔ایک بار پھر مسلسل تصادم ہونے سے حکومت کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔


Share: